سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر علی بہادرقاضی کاڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری لاہورکادروہ

 
0
434

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری لاہور نے امسال جولائی تک6030ادویات کے سیمپل رپورٹ کئے
لاہور 27جولائی( ٹی این ایس)سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر علی بہادر قاضی نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پرانہیں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے کام اور کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ بھی دی گئی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرنے اطمینان بخش کارکردگی پرڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری لاہور کے عملہ کی تعریف کی۔

اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ ونگ محمد سہیل نے بتایا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے صرف اس سال جولائی تک 6030 ادویات کے سیمپلز رپورٹ کئے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز بیشتر ادویات کے سمپلز 30دن کے ریکارڈ ٹائم میں رپورٹ کر رہی ہیں اورادویات کے نمونہ جات کی ٹیسٹنگ کے معیار پر بھی کوئی سمجھوتا نہیں کیاجا تاجو اس سسٹم کی ایک بڑی کامیابی ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری عامر شہزاد، ڈائریکٹرڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری شفیق الرحمان خلجی ، ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر ید اللہ علی اور دیگرافسران بھی موجود تھے۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریزانٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق کام کر رہی ہیں۔

سٹاف کی بہترین کارکردگی کے لیے خصوصی طور پر بین الاقوامی شہرت کے حامل اداروں سے تربیت بھی کروائی جاتی ہیں۔علاوہ ازیں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری فیصل آباد نے گورنمنٹ سیکٹر کی پہلی ISOسرٹیفائیڈ لیبارٹری ہونے کا اعزازحاصل کر لیا۔ نیشنل ایکریڈیشن باڈی آف پاکستان کی جانب سے ISO 17025کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔ISO 17025ادویات کی کوالٹی اور لیبارٹری مشنری کی ٹیسٹنگ کا سٹینڈرڈ ہے، جسے دنیا بھر میں اپنایا اور تسلیم کیا جاتا ہے۔