اسلام آباد27 جولائی (ٹی این ایس)چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمٰن ملک نے انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔خط میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی شکایات ، خدشات اور اعتراضات دور کرے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ آر ایم ایس سسٹم کی خرابی کی کیا وجوہات ہیں؟سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ نے خط میں الیکشن کمیشن سے یہ بھی پوچھا کہ فارم 45 نہ دینے سے کئی سوالات نے جنم کیوں لیا؟رحمٰن ملک نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ خط میں اٹھائے گئے سوالات کے جواب دے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن مفصل جواب سے سینیٹ کمیٹی ،سیاسی جماعتوں اور عوام کو مطمئن کرے ۔