اسلام آباد (ٹی این ایس)(ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) وفاقی دارلحکومت میں پاکستان کا سب سے بڑا انڈر پاس مکمل کرلیا گیا ،، جناح اسکوائر میں چار رویہ لائینز پر محیط انڈر پاس کی چوڑائی 122 فٹ ہے جبکہ ایک انڈر پاس دو رویہ ہے ،، جناح اسکوائر انڈر پاس کی کل لاگت چار ارب تھی تاہم باوثوق ذرائع کے مطابق تین ارب نوے کروڑ میں منصوبہ مکمل کیا گیا ہے ،، جناح اسکوائر منصوبے کو 72 دنوں میں مکمل کیا گیا ہے جناح اسکوائر منصوبے کا افتتاح وزیراعظم پاکستان چار فروری کو کریں گے ،،