ہمیں پاکستانی انتخابات کے نتائج سے سیکھنا چاہیے،سابق بھارتی سفارتکار مانی شنکرائر

 
0
363

نئی دہلی27 جولائی(ٹی این ایس)سابق بھارتی سفارتکار مانی شنکر ائر نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستانی انتخابات کے نتائج سے سیکھنا چاہیے، پاکستانی عوام نے مذہبی جماعتوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے انتخابات کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام کو بھی پاکستان کی تقلید کرنی چاہئے۔انھوں نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی تعریف کی بھی تعریف کیا اور اسے متوازن قرار دے دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریرحالات کے مطابق تھی، اگر وہ کشمیر کی بات کر رہے ہیں تو کیا حرج ہے ۔مانی شنکر ایر کا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان سے مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔امن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔