ڈالرکی قیمت میں تنزلی جاری، اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے مزید سستا

 
0
341

کراچی جولائی 28(ٹی این ایس):عام انتخابات کے بعد ڈالر کی قیمت میں تنزلی جاری ہے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مزید سستا ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکیٹ ذرائع کا کہناہے کہ مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والے زیادہ اور خریدار کم ہیں،مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 127 روپے 50 پیسے ریکارڈ ہوئی جبکہ ڈالر کی خریداری 125روپے 50پیسے میں کررہے ہیں۔مارکیٹ ذرائع کا کہناہے کہ ڈالر کی قدر مزید کم ہونے کی توقعات ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی خریداری126روپے 50 پیسے میں ہو تی رہی تھی۔