یمنی فوج کی صعدہ گورنری کے الماحیظ مقام پر کارروائی میں چھ حوثی باغی کمانڈر ہلاک

 
0
599

گذشتہ چند ہفتوں سے جاری آپریشن میں سیکڑوں حوثی ہلاک اور ان کی دسیوں گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں،یمنی جنرل
صنعاء28جولائی(ٹی این ایس)یمن کی صعدہ گورنری میں الملاحیظ کے مقام پر آئینی فوج نے ایک کارروائی میں چھ حوثی باغی کمانڈروں کو ہلاک کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحادی فوج کی معاونت سے یمنی فوج نے ایک کارروائی کے دوران نصف درجن حوثی باغیوں کو ہلاک کردیا۔مقتول حوثی کمانڈروں کی شناخت عبدہ جبران علی غلیس، محمد عبداللہ الحاذق، عابد محمد شبلہ، محمد قاسم الشامی، عبدالمجید عبداللہ علوانی اور دائل حسین خماش کے ناموں سے کی گئی ہے۔

یمنی فوج کے العروبہ بریگیڈ کے سربراہ میجر جنرل عبدالکریم السدعی نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ سرکاری فوج نے الملاحیظ محاذ پر باغیوں کے خلاف کارروائی میں چھ حوثی کمانڈر ہلاک کردئیے۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چند ہفتوں سے جاری آپریشن میں سیکڑوں حوثی ہلاک اور ان کی دسیوں گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔