نقیب اللہ قتل کیس میں پولیس افسران کی ضمانتیں منظور

 
0
526

کراچی جولائی 28(ٹی این ایس)انسدادِ دہشت گردی کراچی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ڈی ایس پی قمر احمد، ہیڈکانسٹیبل خضر حیات، سب انسپکٹرمحمد یاسین،اے آئی سپرد حسین کی ضمانتیں منظورکرلیں۔کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب قتل کیس کے ملزمان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نےسابق ڈی ایس پی قمراحمد،ہیڈکانسٹیبل خضرحیات،سب انسپکٹرمحمد یاسین، اےایس آئی سپرد حسین کی ضمانتیں منظورکرلیں۔عدالت نےضمانتی مچلکےبھی جمع کرانے کاحکم دےدیا۔نقیب اللہ قتل کیس کی مزید سماعت 18اگست تک ملتوی کردی گئی۔ مدعی کےوکیل ایڈوکیٹ صلاح الدین پہنور کےمطابق راؤانوار کی ضمانت کوہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہےجس کی سماعت یکم اگست کو ہوگی۔