کراچی: 19 سالہ لڑکی کا مبینہ زیادتی کے بعد کلہاڑی کے وار سے قتل، بھائی زخمی

 
0
8956

کراچی مئی 1(ٹی این ایس) شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں نامعلوم افراد نے ایک 19 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد کلہاڑی کے وار کرکے قتل اور اس کے چھوٹے بھائی کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق نیوکراچی کے علاقے سیکٹر الیون ای میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تیز دھا ر آلے کے وار کرکے لڑکی کو قتل کردیا جبکہ گھر میں موجود اس کے چھوٹے بھائی کو بھی زخمی کیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کو قتل سے پہلے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا، جبکہ گھر سے لڑکی اور اس کے بھائی کا موبائل فون بھی غائب ہے۔پولیس نے علاقے سے 2 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔واضح رہے کہ مقتولہ لڑکی کی والدہ کی 10 سال قبل طلاق ہوگئی تھی۔بچوں کی والدہ فیکٹری میں ملازمت کرتی ہیں اور واردات کے وقت بھی فیکٹری میں موجود تھیں۔