کوئٹہ میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ،سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

 
0
372

کوئٹہ مئی 1(ٹی این ایس) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ایک ماہ کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔کوئٹہ میں بدامنی کے واقعات نے پھر سر اٹھا لیا ہے، ایک ماہ کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ادھر دن میں ہزارہ برادری نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا دیا۔ مظاہرے میں صوبائی وزیر قانون و پراسیکیوشن سیدآغا رضانے بھی شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کئے اور مظاہرین کو دہشگردی پر قابو پانے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے دہشتگردی کے خلاف فورسز بر سرپیکار ہیں۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر راحیلہ درانی نے دھرنے کے شرکا کو منانے کیلئے ایوان کی کیمٹی قائم کردی۔