کوئی ملک مزدوروں کیحقوق کوتحفظ دیے بغیرترقی نہیں کرسکتا‘ عمران خان

 
0
495

اسلام آباد مئی 1(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے محنت کشوں کے عالمی دن پر کہا کہ آج مزدوروں کوحقوق، عزت دینے کے پی ٹی آئی کیعزم کو دہراتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئین میں مزدوروں کودییگئے حقوق کوحقیقت بنائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ آج مزدوروں کوحقوق، عزت دینے کے پی ٹی آئی کیعزم کو دہراتا ہوں، کوئی ملک مزدوروں کے حقوق کوتحفظ دیے بغیرترقی نہیں کرسکتا۔خیال رہے کہ اس سے قبل صدر پاکستان ممنون حسین اوروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزدوروں کیعالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی تعمیروترقی میں محنت کشوں کا کردارکلیدی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کے حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے، یہ دن شکاگو میں مزدوروں کی جانب سے کے جانے والے احتجاج پر امریکی حکومت کی جانب سے تشدد کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔