اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس پی سٹی زون محمد خرم اشرف نے شہریوں کے مسائل کے حل اور شکایات کے ازالے کے لیے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے اور ان کے فوری حل کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔ایس پی سٹی زون محمد خرم اشرف نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے شہریوں کی جانب سے موصول مارکردہ درخواستوں پر کاروائی کو مقررہ ٹائم فریم کے اندر یقینی بنانے پر زور دیا۔ایس پی سٹی زون خرم اشرف نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں














