جیکی شیروف سلمان خان کے والد کا کردار ادا کریں گے

 
0
547

علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کیلئے سلمان خان اور دیشا پٹانی نے شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا 
ممبئی جولائی 30(ٹی این ایس)معروف بھارتی اداکار جیکی شروف فلم ’’بھارت‘‘ میں سلمان خان کے والد کا کردار ادا کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار جیکی شروف نے باپ اور بیٹے کے تعلقات پر مبنی فلم ’’بھارت‘‘کا اسکرپٹ پڑھا جو اْنہیں بے حد پسند آیا جس کے بعد اْنہوں نے سلمان خان کے والد کا کردار اداکرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے لئے سلمان خان اور دیشا پٹانی نے شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے جبکہ جیکی شروف ستمبر کے آخر میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔