پنجابی نغمہ”جدائیاں “ریلیز ہونےکیساتھ مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گیا

 
0
2673

۔عالمی شہرت یافتہ شاعر انجم رضاکے لکھےنغمے کوپاکستانی گلوکارہ النیکا گل نے گایاہے۔۔۔۔۔۔روایتی آلات موسیقی طبلہ۔سارنگی۔بانسری کا خوبصورت استعمال۔۔

اسلام آباد 04 دسمبر 2021 (ٹی این ایس) پاکستانی نژاد برطانوی شاعر سید انجم رضا کے لکھے پنجابی نغمے کی سوشل میڈیاپر ریلیز ہوتے ہی دھوم مچ گئی ھے اور ٹاپ سانگ میں پسندیدگی چارٹ میں شہرت کی بلندیوں پر ہے میڈیا آرٹ کیمونیکشن (ماس کام)کے سروے کےمطابق روایتی آلات موسیقی سے جدید میوزک انسٹرومنٹس سے تیارکردہ سانگ کو ایشا یورپ اور دنیا کےدیگر ممالک میں زبردست پزیرائی ملی ہےایک انٹرویو میں جدائیاں نغمے کے خالق سید انجم رضانے میڈیا کو بتایاکہ یہ گانا ایک کلاسک رومیو اور جولیٹ کے منظر نامے پر مبنی ہے ان کے والدین اور سماجی طبقے پاکستانی خاندانی نظام کےتحت ماضی کےرومانوی کرداروں کی طرح رکاوٹیں ڈالتے ہیں یہ گانا باصلاحیت میوزک ڈائریکٹر اور کمپوزر محسن علی ججا نے ترتیب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خوبصورت آوازانیلکا گل کمپوزر محسن علی کی دریافت ہیں، جو کراچی، پاکستان میں مقیم ہیں,انہیں آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے کراچی سے لاہور بلایا گیا گلوکارہ انیلکہ گل کو اپنے پلیٹ فارم سے پیش کرنے پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ یو کے شوٹ کوشل شریستھا نے کیا جو کہ ایک مصروف نیپالی فلم ساز ہیں۔اس میوزک ویڈیو میں ان کی شراکت حیرت انگیز تھی، ہم برطانیہ میں ٹیم کے گہندرا شاکیا، لائبہ رضا اور ماریہ رضا کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ویڈیواس ویڈیو کے لیے اسٹوری بورڈ بنانا مشکل تھا۔ ویڈیو ڈائریکٹر آصف مسعود نے ہمارےساتھ آن لاٹن واٹس ایپ پر بہت سے وائس نوٹ اور فون کالز کے تبادلے کے بعد تخلیقی خیالات پیش کیےاس طرح ویڈیو کے مکالمے اور تھیمز لکھ کر اسٹوری بورڈ کو حتمی شکل دی۔ آصف مسعود لاہور میں مقیم ایک انتہائی باصلاحیت اور اختراعی ویڈیو ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے کئی مشہور پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کیا اور انہیں اپنی ویڈیوز میں پیش کیاانہوں نے کہا کہ یہ ہمارا پہلا تجربہ تھا ہم نے میوزک ویڈیو ڈرامہ متعارف کرایا، موسیقی اور مکالمے دونوں پر توجہ دی, انجم رضانےبتایاکہ رومانوی کردار پنجابی نغمہ”جدائیاں “ویڈیوز میں عقیدہ رائے نے جولیٹ اور عزیر نے رومیو کا کردارشاندار طریقے سے سرانجام دیا۔۔ جبکہ ماں کا کردار روشن خان نے نبھایاہے۔انہوں نے کہا کہاداکاروں کے لیے کاسٹ کرنا ہمارے لیے مشکل تھا، آصف اور انجم کی تسلی سے اتنی اچھی کاسٹ آن بورڈ حاصل کرنا ممکن ہوا۔ خاص طور پر پرائیڈ آف پرفارمنس نامور ڈرامہ آرٹسٹ خالد بٹ جنہوں نے والد کا کردار ادا کیا اور اسے شاندار طریقے سے سرانجام دیا۔ آصف مسعود اور ان کی ٹیم کے مشکور ہیں جنہوں نے اس ویڈیو پروجیکٹ کو انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے ہینڈل کیا۔