ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ

 
0
107

اسلام آباد 05 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ
میٹنگ میں ایس پی صدر کامران عامر، اے ایس پی صدرسمیت علماء کرام میں حافظ محمداقبال رضوی،حافظ قاسم ایوب، سید اظہار حسین شاہ بخاری، سید عتیق الرحمن شاہ، قاری سیف اللہ سیفی، قاری ظہور الٰہی قادری، علامہ زاہد عباس کاظمی، شوکت علی جعفری، مولا نا کوثر عباس اورمولانا عبدالغفار توحیدی کی شرکت
ملک میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے،علما ء کرام
مذہبی منافرت پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی،معاشرہ میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے راولپنڈی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، علما ء کرام
قیام امن، بین ا لمسالک ہم آہنگی کے فروغ اور قانون کی حکمرانی کیلئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی،علماء کرام
اسوہ حسنہ کو اپناتے ہوئے معاشرہ میں حقیقی معنوں میں امن قائم کیا جا سکتا ہے،علماء کرام کا تعاون ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا،امن وامان کی صورت کو یقینی بنانے کے لیے تما م اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کیپٹن (ر) رائے مظہر اقبال
اسلام میں اقلیتوں کے حقوق مختص کیے گئے ہیں،آئین پاکستان کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا،ایس ایس پی آپریشنز
سوشل میڈیا اورلاؤڈ سپیکر کے استعمال کے سلسلہ میں آپ کے تعاون پر شکر گزار ہیں،ہم سب ملکر امن وامان اوربھائی چارے کی فضاء کو یقینی بنائیں گے، ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی رائے مظہر اقبال،