شیریں مزاری کی مجلس وحدت مسلمین کے قائد ناصرعباس جعفری کیساتھ ملاقات، اتتخابات میں تعاون پر شکریہ ادا کیا

 
0
560

اسلام آباد ، جولائی30(ٹی این ایس):مرکزی رہنماتحریک انصاف پاکستان ڈاکٹرشیرین مزاری کی اسلام آباد سنٹرل سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین آمد۔سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم کے قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات۔

اس موقع پرڈاکٹر شیرین مزاری نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے الیکشن 2018 میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔اور ہم اس حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،اور کہا کے انشااللہ مستقبل میں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے مل کر ملک سے انتہا پسندی کرپشن اور نا انصافی کےخلاف جدوجہد جاری رکھے گےاس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی،مرکزی سیکرٹری شعبہ جوان علامہ اعجاز بہشتی،مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی،مرکزی سیکرٹری تعلیم برادر نثارعلی فیضی،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات برادرمحصن شہرہاراورمرکزی ڈپٹی میڈیا سیکرٹری برادرمظاہر شگری بھی شریک تھے۔