مصر میں پادری کی اپنی رہائش گاہ پر پراسرار ہلاکت،واقعہ مجرمانہ واردات شمار

 
0
282

پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کا لاش کا معائنہ ، سر کے پیچھے ، پوسٹ مارٹم کر کے موت کی وجوہات بیان کی جائیں گی،حکام
قاہرہ جولائی 31(ٹی این ایس)مصر میں قبطیوں کے آرتھوڈوکس چرچ نے کہاہے کہ مصر کے شمال میں وادی نطرون میں واقع معروف سینٹ میکاریئس کی خانقاہ اور چرچ کے سربراہ پادری ایپی فینیس مردہ حالت میں پائے گئے ۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے فوری طور پر لاش کا معائنہ کیا جس پر سر کے پیچھے زخم ملا، واقعے کو مبینہ طور پر مجرمانہ واردات شمار کیا جا رہا ہے۔

مصری استغاثہ کی جانب سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے موت کی وجوہات بیان کی جائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چرچ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ چرچ کے سینئر رہنما کی وفات پراسرار حالات میں ہوئی ہے جس کے سبب سرکاری طور پر واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا تھا

کہ پادری ایپی فینیس کی لاش خانقاہ میں ان کے کمرے کے سامنے خون میں لت پت پائی گئی جب کہ ان کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے فوری طور پر لاش کا معائنہ کیا جس پر سر کے پیچھے زخم ملا، واقعے کو مبینہ طور پر مجرمانہ واردات شمار کیا جا رہا ہے۔مصری استغاثہ کی جانب سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کر کے موت کی وجوہات بیان کی جائیں۔