آبادی پر قابو پانے کے لیے مصربھی میدان میں آگیا،دوبچے کافی ہیں، السیسی

 
0
331

حکومت بچوں کے دودھ پر سبسڈی دے رہی ہے،لاگت 46پونڈ مگرصرف پانچ پونڈ میں دیاجارہاہے،مصری صدر
قاہرہ31جولائی(ٹی این ایس) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے واضح کیا ہے کہ حکومت مصر تنظیم نسل چاہتی ہے۔ تحدید نسل نہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ 50برس کے دوران مصر میں بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے بہت کچھ کیا گیا لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔ یہ بڑا مسئلہ ہے۔

صدر جمال عبدالناصر ، صدر انور السادات اور پھر حسنی مبارک کے دور میں اس پرکام ہوا اب بھی ہورہا ہے۔ حکومت بچوں کے دودھ پر سبسڈی دے رہی ہے۔ اسکی لاگت 46پونڈ ہے اورپانچ پونڈ میں فروخت کیا جارہا ہے۔ ایک بچے سے دوسرے بچے کے درمیان 3یا 4سال کا وقفہ رکھا جائے بس دوبچے کافی ہیں۔