بھارت،مولانا ارشد مدنی جمعیت علمائے ہند کے نئے صدر منتخب

 
0
337

جمعیت علمائے ہند کے مرکزی دفتر میں مجلس عاملہ کااجلاس،مختلف ملی و سماجی مسائل پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا
نئی دہلی31جولائی(ٹی این ایس)جمعیت علمائے ہندکی صدارت کیلئے ایک مرتبہ پھر تنظیم کے عہدیداروں اور اراکین نے مولانا سید ارشد مدنی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کا صدرمنتخب کیاہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعیت علمائے ہند کے مرکزی دفتر میں ہونیوالے مجلس عاملہ کے اہم اجلاس میں ملک کے موجودہ حالات اور قانون و انتظام کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ساتھ ہی مختلف ملی و سماجی مسائل پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا ۔اس دوران تنظیم کے موجودہ صدر مولانا ارشد مدنی کو آئندہ مدت کیلئے ایک بار پھر صدر منتخب کرنے کا اعلان کیا گیا۔