آرمی چیف کی روسی کوہ پیما کی عیادت

 
0
480

اسلام آباد، جولائی 31 (ٹی این ایس) :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ روسی کوہ پیما کی عیادت کرنے سی ایم ایچ پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں نے گلگت بلتستان میں بیافو گلیشیئر کی لیٹوک چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیما کو بچالیا۔ روسی کوہ پیما لیٹوک ٹاپ پر 25 جولائی سے پھنسا ہوا تھا اور تین دن سے سپلائی بند تھی۔

چار دن میں سات کوششوں کے باوجود امدادی ٹیموں کو کوہ پیما تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی تھی۔ پھر آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے 20 ہزار 650 فٹ بلندی پر پھنسے کوہ پیما الیگزینڈر گوکوف کو تلاش کرلیا اور طبی امداد کی فراہمی کیلئے سی ایم ایچ اسکردو منتقل کر دیا گیا ہے۔ آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے خراب موسم میں اتنی بلندی پر یہ پہلا امدادی آپریشن تھا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آرمی چیف روسی کوہ پیما کی صحتیابی کا پتہ لینے ہسپتال پہنچ گئے جسے پاک آرمی نے 20650 فٹ بلند چوٹی لوٹک سے ریسکیو آپریشن میں بچایا تھا۔اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ روسی کوہ پیماکوسی ایم ایچ راولپنڈی داخل کیا گیاہے جہاں آرمی چیف نے روسی کوہ پیما کی عیادت کی۔روسی کوہ پیما الیگزینڈر کو پاک فوج کے پائلٹس نے ریسکیو کیا تھا۔روسی کوہ پیما کو شمالی علاقہ جات میں 20ہزار650فٹ لمبی چوٹی سے ریسکیو کیا گیا تھا۔روسی کوہ پیما پہاڑی چوٹی پر بغیر کسی سپلائی کے 25جولائی سے پھنسا ہوا تھا۔