پسرور، ستراہ کے قریب پراڈو  اور موٹر سائیکل میں تصادم، نواحی گاؤں کے رہائشی کا بازو اور ٹانگ الگ ہوگئی

 
0
891

1122ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچی

پسرور، جولائی 31 (ٹی این ایس): پسرور گوجرانوالہ ستراہ کے قریب روڈ پر  پراڈو  اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں پسرور کے نواحی گاؤں بوڑیکے شریف کا رہائشی طیب بھٹی  شدید زخمی ہو گیا جس کی ایک ٹانگ اور ایک سائیڈ کا مکمل بازو تن سے جدا ہو گیا ہے  جس کو 1122 کی مدد سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ 1122 کو فون کال کرنے سے بھی ایک سے ڈیڈھ گھنٹہ لیٹ پہنچی مریض گھنٹوں سے اللہ اللہ یا اللہ مدد کی آوازیں بلند کرتا رہا۔