رانا ثناء اللہ کے ووٹ 2540 سے کم ہو کر 2223 ہوگئے تاہم جیت برقرار رکھنے میں کامیاب

 
0
248

فیصل آباد،جولائی 31 (ٹی این ایس): این اے 106 فیصل آباد میں سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے ووٹ 2540 سے کم ہو کر 2223 ہوگئے، تحریک انصاف کے رہنما نثار جٹ کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی، گنتی مکمل ہونے کے بعد بھی سابق وزیرقانون پنجاب کی جیت برقرار۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد کے حلقہ این اے 106 میں ہونے والی ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کر لی گئی ہے۔

فیصل آباد کے حلقہ این اے 106 میں مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے نثار جٹ کو شکست دی تھی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابقوزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ 1 لاکھ 6 ہزار 319 ووٹ حاصل کرکے فتحیاب ہوئے۔ مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ اور تحریک اںصاف کے رہنما نثار جٹ کے درمیان ووٹوں کا مارجن بہت کم رہا۔

اس حلقے کے نتائج کے بعد تحریک انصاف کے تحریک اںصاف کے رہنما نثار جٹ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

تحریک اںصاف کے رہنما کی درخواست پر این اے 106 میں ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی ہے۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواررانا ثناء اللہ کے ووٹ کم ہوگئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کے ووٹوں کی لیڈ 2540 سے کم ہو کر 2223 ہوگئے ہیں۔ تاہم ووٹ کم ہونے کے باوجود رانا ثناء اللہ کی جیت برقرار رہی ہے۔