ایم ایم اے اللہ کے فضل و کرم سے متحد ہے فضل الرحمان‏

 
0
400

الیکشن کمیشن کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں کہ الیکشن شفاف ہوئے،پی ٹی آئی کے پاس اکثریت نہیں ہے: میڈیا سے گفتگو

‏ اسلام آباد،اگست 01 (ٹی این ایس):  مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  ایم ایم اے کے درمیان اختلافات کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،ان افواہوں کاحقائق سے کوئی تعلق نہیں ہےایم ایم اے اللہ کے فضل و کرم سے متحد ہے‏پاکستان کےعوام نے مذہبی جماعتوں کو50لاکھ سےزیادہ ووٹ دیے ہیں ایم ایم اے اللہ کے فضل و کرم سے متحد ہے‏ایم ایم اے سے متعلق افواہوں کواب مر جاناچاہیے۔

‏ میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں کہ الیکشن شفاف ہوئے،پی ٹی آئی کے پاس اکثریت نہیں ہے،پی ٹی آئی کی قیادت نےکہا کہ ملک کے تمام حلقوں کو کھولنے کیلیےتیارہیں، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کوآئین کی غلط تشریح سے روکے،ہمارے کارکن اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج جاری رکھیں،اسمبلی میں حلف اٹھانے کی جماعت اسلامی کی تجویز اے پی سی میں رکھی جائیگی،پی ٹی آئی صرف ایک بڑی پارٹی کےطور پرسامنے آئی ہے۔