پشاور اگست 1(ٹی این ایس)قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صوبائی رہنما امیر مقام کو آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے کیس میں کل طلب کرلیا ہے۔نیب حکام کے مطابق امیر مقام کو کل نیب ہیڈ کوارٹر پشاور طلب کیا گیا ہے۔ امیر مقام پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ جس میں ان کی اسلام آباد، لاہور اور پشاور کی بیش قیمتی پراپرٹی شامل ہیں۔امیر مقام کو اسی حوالے سے پوچھ گچھ کے لئے کل بھلایا گیا ہے جس کے لئے سوالنامہ بھی تیار کرلیا گیا ہے، نیب حکام نے اس سے قبل بھی دو بار امیرا مقام کو طلب کیا تھا تاہم وہ حاضر نہیں ہوئے تھے۔انتخابات سے قبل جب انہیں طلب کیا گیا تو انہوں نے نیب کے اعلیٰ حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مزید وقت مانگنے کی درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا تھا۔