لاہور اگست 1(ٹی این ایس)وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی فہرست میں یاسر ہمایوں اور میاں اسلم اقبال کے نام بھی شامل ہوگئے۔ذرائع کے مطابق نیب نوٹسز کے بعد عبدالعلیم خان کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے امکانات کم ہو گئے ہیں، جبکہ شاہ محمود قریشی کا نام بھی وزارت اعلیٰ کے لیے فائنل نہیں ہو سکا۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ صوبائی وزراء اور اسپیکر کیلئے پی ٹی آئی کے کئی نام سامنے آگئے ہیں، یاسمین راشد کو وزیر صحت،جبکہ محمود الرشید کو سینئر وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ سبطین خان، راجہ بشارت، میاں وارث، مخدوم ہاشم اور جواں بخت بھی وزراء کی دوڑ میں شامل ہیں۔