بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے معاملات طے پا گئے، جام کمال خان کو وزارت اعلیٰ جبکہ عبد القدوس بزنجوکو سپیکر کے لئے نامزد کیا گیا

 
0
412

کوئٹہ ، اگست 02(ٹی این ایس):بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے معاملات طے پا گئے ہیں اور جام کمال خان کو وزارت اعلیٰ بلوچستان کے لئے نامزد کردیا گیا ہے جبکہ عبد القدوس بزنجوکو سپیکر کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے غیر رسمی پارلیمانی اجلاس میں جام کمال خان کو وزارت اعلیٰ کے لئے نامزد کردیا گیا ہے ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو کو سپیکر بلوچستان اسمبلی کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ذرائع کے مطابق اس فیصلے کو تمام اتحادی پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے ۔ ان نامزدگیوں کا باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا ۔