شہباز شریف کی اڈیالہ میں نواز شریف سے ملاقات

 
0
304

لاہور اگست 2(ٹی این ایس)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر قیادت ن لیگ کے رہنماؤں نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی سربراہی میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، سینیٹر پرویز رشید، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، ایاز صادق اور سینیٹر مشاہد حسین سید نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میںسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے نارنجی رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور وہ صحت مند اور پُرعزم دکھائی دے رہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ آل پارٹیز کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں اور ون پوائنٹ ایجنڈا اپنائیں، انہوں نےرہنماؤں کو ہدایت کی کہ دھونس، دھاندلی اور دباؤ کے خلاف احتجاج جاری رکھا جائے۔ن لیگ کے رہنما مشاہد حسین سید نے نواز شریف سے گفتگو میں کہا کہ نئےپاکستان کا ٹیک آف چھانگا مانگا ایئر لائن سے ہو رہا ہے ۔اس کے علاوہ ن لیگ کے رہنماؤں نے جیل میں مریم نواز سے بھی ملاقات کی۔