عمران خان کی حلف برداری میں ضرور جاؤں گا، سدھو

 
0
282

تقریب میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے ٗ گفتگو 
ممبئی اگست 2(ٹی این ایس)سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پی ٹی آئی چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں ضرور جاؤں گا ٗ تقریب میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بلند کردار اور قابل اعتماد آدمی ہیں، اسپورٹس مین رکاوٹیں توڑ کر راستے بناتے ہیں اور لوگوں کو متحد کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو، سنیل گواسکر اور بالی ووڈ اسٹار عامر خان کو بھی مدعو کرلیا۔