موٹروے پولیس نے سروس ایر یا کلرکہار میں کھو جانے والا سات سالہ بچہ والدین سے ملا دیا

 
0
478

اگست 3(ٹی این ایس) موٹروے پولیس نے سروس ایر یا کلرکہار میں کھو جانے والا سات سالہ بچہ والدین سے ملا دیا
میاں چنوں سے ناران جانے والی فیملی کلرکہار سروس ایریا میں رکی اور اپنا سات سالہ بچہ بھول کر روانہ ہوگی۔یاد آنے پر والد نے موٹر وے پولیس ہیلپ 130 پر رابطہ کیا۔اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے بچے کی تلاش شروع کردی اور ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کردیا۔والدین نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔آئی جی موٹروے پولیس محمد عامر زوالفقار خان نے افسران کو شاباش دی اور انعامات کا اعلان کیا۔