انتخابات میں 16 لاکھ سےزائدووٹ مسترد ہوئے، فافن

 
0
281

لاہور اگست 4(ٹی این ایس)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک ’ فافن ‘ نے کہا ہے کہ الیکشن 2018 میں16لاکھ 78ہزار ووٹ مسترد کئے گئے ہیں۔فافن کی رپورٹ کے مطابق مسترد کیے گئے ووٹوں کی تعداد 2013 کے الیکشن میں مسترد کیے جانے والے ووٹوں سے بھی زیادہ ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ2108 کے عام انتخابات میں16 لاکھ78 ہزارسےزائد ووٹ گنتی میں شامل نہیں ہوئے۔فافن کے مطابق قومی اسمبلی کے49 حلقوں میں مسترد ووٹ جیت کےمارجن سےزیادہ نکلےجبکہ صوبائی اسمبلیوں کے120 حلقوں میں مسترد ووٹ جیت کےمارجن سے زیادہ نکلےہیں۔الیکشن2018 میں بلوچستان میں ووٹ مستردکیے جانے کا تناسب 2103ء کے مقابلے میں40فیصد زیادہ رہا جبکہ خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں30اعشاریہ 6 فیصد، سندھ میں 7 فیصد اور پنجاب میں 6اعشاریہ 6 فیصد زیادہ رہاہے۔