یومِ شہداء پولیس: میرپورخاص پریس کلب سے یادگار شہداء پولیس چوک تک ریلی کا انعقاد

 
0
546

لوگوں کی جان ومال حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے نہیں گھبرائیں گے: ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ کا خطاب

میرپورخاص، اگست  04 (ٹی این ایس):ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ کی قیادت میں یومِ شہداء پولیس کے موقع پرمیرپورخاص پریس کلب سے یادگار شہداء پولیس چوک تک ایک ریلی نکالی گئی ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے نہیں گھبرائیں گے میرپورخاص کے شہداء پولیس کی قربانیاں تاریخ کے اوراق سے بھری ہوئی ہیں ان کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جاسکتا ہے،ا ن کی یادیں دلوں میں زندہ ہیں انہوں نے کہا کہ میرپورخاص رینج کے 26پولیس اہلکار شہید ہوئے میرپورخاص رینج کا پہلا شہید پولیس اہلکار عبدالطیف جو 26اکتوبر1982کو شہید ہوا جبکہ قربانی دینے والا 26واں پولیس اہلکارکھینپال داس تھا جس نے 20 ستمبر2014کو اپنی جان کی قربانی دی آج کا دن پولیس کے شہیدوں کے نام ہے جنہوں نے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت، امن وامان کی بحالی،دہشتگردی کے خاتمے اور ملک و قوم کی بھلائی کیلئے اپنی جانیں نثار کیں ہمیں پولیس کی قربانیوں پر فخر ہے ہماری پولیس کسی بھی حالات میں اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے مزید قربانی دینے کیلئے تیار ہے پولیس نے دہشتگردوں سے مقابلہ کرکے امن وامان بحال کرنے میں اپنا بھرپور کردار اداکیا ہے ہماری پولیس کے حوصلے بلند ہیں ریلی میں پولیس افسران ،ڈاکٹروں،تاجربرادری،معززین اورعام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد ازاں شہداء پولیس کیلئے پولیس لائن میں قرانی خوانی کا اہتمام کیاگیا۔