دیا میر بھاشا ڈیم پاکستان کے لیے نا گزیر ہے، کالا باغ ڈیم بھی تمام صوبوں کے اتفاق رائے کے بعد بننا چاہیے، میری چھوٹی سی نواسی نے بھی ڈیم کے لئے فنڈ دیا: چیف جسٹس

 
0
304

ملتان، اگست  04 (ٹی این ایس): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ دیا میر بھاشا ڈیم پاکستان کے لیے نا گزیر ہے ،ہم نے جب اس ڈیم کے حوالے سے فیصلہ کیا تو اس کے خلاف سازشیں شروع ہو گئی ہیں،ڈیم پاکستان کی بقا کے لیے ضروری ہے ،یہ ہماری زندگی ہے ،کالا باغ ڈیم بھی تمام صوبوں کے اتفاق رائے کے بعد بننا چاہیے ۔

ملتان ہائی کورٹ بار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ میری بیٹی امریکہ سے آئی ہوئی تھی ،اس نے صبح پانچ بجے کی فلائٹ سے واپس جانا تھا ،میں اپنی بیٹی کو رات کو ملا اور کہا کہ صبح میں نے کہیں جانا ہے تو اب میں سونے جا رہا ہوں ،جب میں اپنے بستر پر گیا تو میرے کمرے میں میر ی آٹھ سالہ نواسی آگئی ،اس نے مجھے ایک لفافہ دیا ،اس لفافے میں ساتھ ہزار 30روپے تھے اور بعض نوٹ دس اور بیس روپے کے بھی تھے جس سے پتہ چل رہا تھا کہ اس بچی نے عید ی کے پیسے ڈیم فنڈ کے لیے اکٹھے کیے ۔میری نواسی نے مجھے کہا کہ یہ پیسے ڈیم فنڈ کے لیے ہیں ،اس آٹھ سالہ بچی کو ڈیم کی اہمیت کا اتنا اندازہ نہیں ہو گا لیکن شائد اللہ نے اسے ہدایت دی ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیم کیلئےفنڈزاکٹھا کرناکوئی احسان نہیں،حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ تعلیم پر توجہ دے،ڈیم کی تعمیر کے پاکستان کے عوام محافظ ہیں،آپ نے پہرہ دینا ہے،دیامیرمیں ہم نےڈیم کےلیےآوازدی تو12سکولوں کوجلادیا گیا،چالیس سال تک اسی ڈیم کو نہیں بننے دیاگیا، اب عوام اس ڈیم کے محافظ ہیں،یہ ڈیم پاکستان کیلیے ناگزیز ہے،  ڈیم بننے سے روکا جارہا ہے،کسی پر الزام نہیں لگارہا،کراچی میں ٹینکروالے مافیا بن گئےہیں،مجھےپاکستان سےزیادہ کسی کامفادعزیزنہیں،اگرتمام صوبےکالا باغ ڈیم پرمتفق ہیں تو اس کوبننا چاہئے،ڈیم زندگی ہےہماری،ہم نےجو نہیں کیااب وہ کرناہے،کراچی اوراسلام آبادجیسےشہروں میں قلت آب سنگین مسئلہ ہے۔