اسلام آباد ہائی کورٹ (منگل )کو ٹی آئی رہنما اور امیدوار علی بخاری ایڈوکیٹ اور شعیب شاہین کی لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی شکایات پرسماعت کرے گی اور اس دوران الیکشن کمیشن حکام پیش ہوں گے
عدالت عالیہ پہلے ہی پی ٹی آئی سپورٹرزکوہراساں کرنے سے روک چکی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایس ایس پی آپریشن اور الیکشن کمیشن کے حکام کو منگل کو طلب کیاتھا
چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی تھی۔چیف جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ اعلی حکام کو بلا کر کہ دیتے ہیں درخواست گزار بار کے سینئیر رہنما، سینئیر وکلاء ہیں
شعیب شاہین اور علی بخاری نے الیکشن مہم میں رکاوٹ کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔دعتان سماعت شاہین اورعلی بخآری نے بتایاکہ پولیس اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہی ،جب ہمارے لوگ کارنر میٹنگ کرتی ہے تو پیچھے س پولیس آجاتی ہے
ہم نے انھیں کہا کہ ہم کوئی قبضہ گروپ نہیں ہیں ، چیف جسٹس نے پوچھاکہآپ بتا دیں کس کو بلاؤں کا کو آرڈر کروں ، اس دونوں رہنماؤں نے استدعاکی کہ ایس ایس پی کو بلائیں ، شہزاد ٹاؤن اور رورل کے پولیس حکام کو بھی بلائیں ، الیکشن کمیشن حکام کو بھی بلائیں
عدالت نے الیکشن کمیشن حکام اور ایس ایس پی آپریشنز کو منگل کو طلب کرلیا۔کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی گئی تھی۔