کراچی:شیر پاؤ کالونی میں مختلف مقامات پر کسی جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے چھوٹے بچوں پر چھریوں کے وار کئے گئے، اہل علاقہ خوفزدہ وپریشان

 
0
511

کراچی ، اگست 07 (ٹی این ایس): شیر پاؤ کالونی میں مختلف مقامات پر کسی جرائم پیشہ  گروہ کی جانب سے چھوٹے بچوں پر چھریوں کے وار کئے گئے ہیں۔

کل سوموار کے روز پیش آمدہ ان واقعات میں  شاکار ہوئے   بچوں کو کمر اور پیٹ پر ضربیں لگائی گئی ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ  کچھ افراد پکڑے گئے ہیں تا ہم ابھی تفتیش جاری ہے، حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ  آیایہ قبیح حرکت انہی لوگوں نے کی ہے یا نہیں۔

سماجی کارکنوں نے متعلقہ تھانہ حکام سے گزارش ہے کہ اس واقعے پر فی الفور ایکشن لیں اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے جبکہ علاقہ عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اکیلے باہر نہ نکلنے دیں.