حویلی لکھا : مبینہ غفلت ،سہولیات کے فقدان  اورمعمولی بیماری کے باعث ہسپتال لائے جانے والے تین سگے بھائی جاں بحق 

 
0
336

حویلی لکھا ، اگست 07 (ٹی این ایس):محکمہ صحت عملہ کی مبینہ غفلت سہولیات کا فقدان معمولی بیماری کے باعث ہسپتال لائے جانے والے تین سگے بھائی جاں بحق چوتھے بھائی کی حالت بھی تشویشناک ڈاکٹر بیماری کا علاج کرنے کے بجائے جنات کا سایہ قرار دیتے رہے علاقہ کی فضاء سوگوار اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق حویلی لکھا کے گاؤں راٹھواروالا کے رہائشی اللہ دتہ کے چار بچوں فرحان ،اذان ،فریاد اور رحمان جس کی عمریں دس سال سے کم تھیں اچانک طبیعت خراب ہو گئیں جن کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں سہولیات کا فقدان ہونے والے ڈاکٹرز کی مبینہ عدم توجہ سے تین بھائی فرحان ،فریاد ،رحمان دم توڑ گئے جبکہ چوتھے بھائی دو سالہ اذان کی حالت بھی انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے عینی شاہدین کے مطابق ڈاکٹر زعلاج میں غفلت برتتے رہے جب تینوں بھائی دم توڑ گئے تو ڈاکٹرز کو ہوش آیا اور ڈاکٹرز نے کہنا شروع کر دیا کہ یہ بچے جنات کے سایہ کی وجہ سے جاں بحق ہو ئے مقامی پولیس اطلاع ملتے ہی راٹھوروالا پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم پولیس آنے سے قبل تینوں جاں بحق بھائیوں کی تدفین کر دی گئی تھی تین بھائیوں کی ہلاکت سے گاؤں کی فضاء سوگوار ہو گئی اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔