انشاء اللہ خاران میں عنقریب 700کے قریب ملازمتیں صرف محکمہ تعلیم میں فراہم کی جائیں گی ، ثناءاللہ بلوچ

 
0
308

کوئٹہ، اگست 07 (ٹی این ایس):بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی ثناء  اللہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں ضلع خاران سمیت بلوچستان بھر میں محکمہ تعلیم و دیگر محکموں میں ملازمتوں کی فراہمی کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ خاران میں عنقریب 700کے قریب ملازمتیں صرف محکمہ تعلیم میں فراہم کی جائیں گی جس سے بے روزگاری کے خاتمے اور استاتذہ سمیت دیگر اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ حواس باختہ و شکست خوردہ سابقہ ایم پی اے اپنی35 سالہ نا کامیوں اور بلخصوص گذشتہ پانچ سالوں میں عوام کو بے روزگار ،پیاسا ،بھوکا اور تمام سہولیات سے محروم رکھنے کے بعد خاران کو پسماندگی اور اندھیرے میں دھکیلنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ،ثناء اللہ بلوچ نے کہا کہ خاران میں محکمہ تعلیم سمیت تمام محکمے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے اپنی کار کردگی بہتر بنا رہے ہیں اور کوئی بھی محکمہ اور آفیسر حواس باختہ و شکست خوردہ عناصر کی دھونس دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں انہوں نے کہا کہ خا ران کا نظام 35سالوں سے جمود کا شکار رتھا لیکن کسی کو بھی اجازت نہیں دونگا کہ خاران میں کسی محکمہ میں مداخلت کرے اور اگر کسی نے ایسی غلطی کی تو عوام اور بے روزگار نوجوان اسکو تاریخی سبق سکھائیں گے ثناء بلوچ نے تمام محکموں و بالخصوص محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ خاران 25جولائی کو ذاتی شہنشاہت اور جہالت سے آزاد ہوگیاہے لہذا عوام کی خوشحالی ترقی ،تعلیم اور روزگار کے لئے بلاخوف و خطر مثبت کر دار ادا کریں