سابق ارکان اسمبلی سے رہائش گاہیں خالی کرانا شروع، بڑے نام بھی شامل

 
0
345

اسلام آباد اگست 10(ٹی این ایس)پارلیمنٹ لاجز میں سابق ارکان پارلیمنٹ سے رہائش گاہیں خالی کروانے کےلئے سی ڈی اے حکام نے کارروائی شروع کر دی۔سی ڈی اے حکام کے مطابق 52 سابق پارلیمنٹیرینز بدستور فلیٹس پر قابض ہیں جن سے رہائش گاہیں خالی کروانے کےلئے شعبہ انفورسمنٹ نے کارروائی شروع کردی۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ مئی میں اسمبلیاں تحلیل ہونے کے باوجود 52 ارکان اسمبلی تاحال رہائش گاہوں پر قابض ہیں۔موصول ہونے والی 52 سابق پارلیمنٹیرینز کی فہرست میں طلال چوہدری، فاروق ستار، پیر امین الحسنات شاہ، ظفر اللہ جمالی، میجر طاہر اقبال، بلال ورک، مولانا امیر زمان اور شیخ آفتاب جیسے کئی بڑے نام بھی شامل ہیں۔