رانا ثنا اللہ سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم

 
0
281

لاہور10 اگست (ٹی این ایس) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم دے دیا، جب کہ آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین کو آئندہ ہفتے کیلئے نوٹسز جاری کردیئے۔لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب کو سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری سمیت دیگر فریقین کو آئندہ ہفتے کے لیے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے رانا ثناء اللہ کی سیکیورٹی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثنا 2008 سے 2018 تک مسلسل دس سال پنجاب کے وزیر قانون اور کابینہ کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں، عام انتخابات کے دوران اور بعد میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے سنگین دھمکیاں مل رہی ہیں۔وکیل کے مطابق رانا ثنا نے تمام متعلقہ فورمز پر سیکیورٹی کے لیے درخواستیں دیں، لیکن سیکیورٹی کی فراہمی کے لئے کوئی شنوائی نہیں کی جا رہی۔ وکیل کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس حکام کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، جس پر لاہور ہائی کورٹ نے نا ثناء اللہ سے تاحکم ثانی سیکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم جاری کردیا۔