بجلی کے بڑے بریک ڈاون سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

 
0
440

کراچی 10 اگست (ٹی این ایس) دھابیجی پپری اور گھارو پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہونے سے کراچی کو 450 ملین گیلن پانی کی فراہمی معطل۔بجلی کے بریک ڈاؤن سے 72 انچ قطر پانی کی لائن دباؤ کی وجہ سے پھٹ گئی۔ دھابیجی میں پائپ لائن کی مرمت مکمل نا ہوسکی۔گذشتہ رات تینوں پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی میں 5 بار تعطل آیا، کے الیکٹرک کے مطابق تینوں پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی بحال کردی گئی۔ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاؤن سے پائپ لائن متاثر ہوئی۔ کورنگی، لانڈھی، سرجانی اور ضلع غربی کے بعض علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی۔ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق پائپ لائن کا مرمتی کام جاری ہے، کل سے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع ہوجائے گی۔