والد کی سپورٹ نہ ہوتی تو شاید گلوکارہ نہ بن سکتی‘گلوکارہ آئمہ بیگ 

 
0
988

لاہور اگست11(ٹی این ایس) گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ اگر مجھے اپنے والد کی سپورٹ نہ ہوتی تو شاید میں گلوکارہ نہ بن سکتی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ والدہ کی نسبت میرے والد نے گائیکی میں مجھے بھرپور سپورٹ کیا اور انہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ہے ، یہی وجہ ہے کہ میں موسیقی کی دنیا میں آگے برھ سکی اور خدا کا شکر ہے کہ میرے گائے ہوئے گانوں کو بڑا پسند کیا گیا ہے ۔میں ایک بڑی گلوکاری کے طور پر اپنا نام اور مقام بنانا چاہتی ہوں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہو چکی ہے مگر اس وقت میری تمام تر توجہ صرف گلوکاری کی طرف مرکوز ہے اور جب تک میں اس میدان میں اپنی صلاحیتوں کو منوا نہیں لیتی اس وقت تک کسی دوسرے کام کی طرف جانا نہیں چاہتی ۔