1 لاکھ 35 ہزار 834 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گے

 
0
2073

252 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل ہو چکی ہے،سہولیات کے جائزے کیلئے 76 سرکاری رہائشوں کی بھی مانیٹرنگ کی گئی

اسلام آباد، اگست 11(ٹی این ایس):اب تک 1 لاکھ 35 ہزار 834 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گے ہیں جن میں سرکاری سکیم کے تحت 93 ہزار 613 جبکہ نجی سکیم کے تحت 42 ہزار 221 عازمینِ  حج  سعودی عرب پہنچے ہیں۔

مقامی اور پاکستان سے آئے ہوئے1859معاونین عازمین کی رہنمائی کر رہے ہیں،1597 عازمین کا گم شدہ سامان ڈھونڈ کر ان کے حوالے کر دیا گیا ہے،راستہ بھولنے والے 212عازمین حج کو ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا گی ،حرم گائیڈز نے حرم میں  2509عازمین کی رہنمائی کی ۔252 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل ہو چکی ہے،سہولیات کے جائزے کیلئے 76 سرکاری رہائشوں کی بھی مانیٹرنگ کی گئی ،ہیلپ لائن کے ذریعے رہنمائی کیلئے 890 کالز موصول ہوئیں،ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی 453 میں سے 312 شکایات کا اذالہ کیا ۔کھانے سے متعلق موصول 106 شکایات میں سے 90 کا اذالہ کیا گیا،551 ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف عازمینِ حج کی طبی سہولیات کیلئے تعینات ہے۔پاکستان حج میڈیکل مشن سے 62 ہزار 299عازمین نے استفادہ کیا۔اب تک 725 عازمینِ حج کو ویل چیئرز کا اجرا کیا جا چکا ہے ۔ایک عازم حج ٹریفک حادثے  جبکہ 12 عازمین کی طبعی اموات ہوئیں ۔ عازمینِ حج کو مدینہ منورہ کے جنت البقیع اور مکہ کے شرائع قبرستان میں سپرد خاک کیا