پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکشن سنٹر کو دیکھ کرخوشگوار حیرت ہوئی،پوری دنیا میں کہیں بھی لاہور سیف سٹی جیسا سیٹ اپ نہیں دیکھا: سید نور

 
0
328

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی  کے  دورہ کے موقع پر تاثرات

لاہور: اگست، اگست 11(ٹی این ایس): پاکستان فلم انڈسٹری کے  معروف ڈائریکٹر سید نور نے  پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی  کا دورہ کیا۔ا س موقع پر انھیں سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات دکھائے گئے۔

لالی ووڈ فلم ڈائریکٹر نے سیف سٹی راستہ ایف ایم 88.6 پرآر جے عثمان کے ساتھ لائیو پروگرام میں شرکت کی

فلم ڈائریکٹرسید نور نے راستہ ایف ایم پر سامعین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

اس موقع پر سید نور نے  کہا کہ  انھیں پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکشن سنٹر کو دیکھ کرخوشگوار حیرت ہوئی،پوری دنیا میں کہیں بھی لاہور سیف سٹی جیسا سیٹ اپ نہیں دیکھا۔انھوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز بہت زیادہ منظم ہوچکی ہیں ۔امید کرتاہوں بہت جلد سیف سٹی نام کی طرح پورا پاکستان بھی سیف ہوجائیگا،پی پی آئی سی تھری سنٹر دیکھنے کے بعد سارا پاکستان پرسکون اور محفوظ نظر آتا ہے۔