راولپنڈی:ڈھوک سیداں میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر شہری کو گولیاں مار کر  شدید زخمی کر دیا

 
0
1110

راولپنڈی، اگست 11(ٹی این ایس):ڈھوک سیداں میں دودان ڈکیتی مزاحمت  کرنے پر  ڈاکوؤں نے شہری پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق تین مسلح ڈاکو  موٹر سائیکل پر آئے اور  تنویر  نامی شہری  کی بائیک چھینے کی کوشش کی، تنویر نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کی ۔

تنویر احمد  کے پاؤں اور پیٹ میں تین گولیاں لگیں اور وہ وہیں  گر کر خون مین لت پت ہوگیا اس دوران  ڈاکو  فرار ہوگئے۔ بعد ازاں مقامی لوگوں نے فوری طور زخمی شہری کو اٹھا کر ہسپتال لے گئے۔

تھانہ ریس کورس کی پولیس نے بعد ازاں جائے واردات پر پہنچ کر ضروری کاروائی کی۔