اسلام آباد،:ڈولفن سکواڈ نے چائنہ چوک کے قریب مشکوک کار سے لاکھوں روپے مالیت کی شراب برآمد کرلی

 
0
2273

اسلام آباد، اگست 11(ٹی این ایس):ڈولفن سکواڈ نے موثر  کاروائی کرتے ہوئے چائنہ چوک کے قریب مشکوک کار سے لاکھوں روپے مالیت کی شراب برآمد کر لی۔

اطلاعات کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے گاڑی کو مشکوک جان کر  اسے روکا  اور اسکی تلاشی ۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے 318 بوتل شراب برآمد ہوئی ۔

گاڑی میں شراب کی ترسیل کرنے والے ملزم کی شناخت  کلیم اللہ سکنہ  جمرود خیبر ایجنسی کے طور پر ہوئی ہے ۔

ڈولفن سکواڈ نے مزید کاروائی کے لئے ملزم کو  تھانہ ریس کے حوالے کردیا۔

ایس پی مجاہد و ڈولفن ندیم کھوکھر  نے کاروائی کرنے والے سکارڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن سکواڈ جرائم کے خاتمہ کے لئے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو بروئے کار لارہے ہیں۔