لاہور:پرانی انارکلی کے علاقہ سے 35سالہ شخص کی لاش برآمد

 
0
2349

لاہور، اگست 11(ٹی این ایس):پرانی انارکلی کے علاقہ سے 35سالہ شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی۔تفصیلات کے مطابق پرانی انارکلی کے علاقہ ناصرباغ کے قریب 35سالہ شخص کی لاش پڑی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کردی جس پرانہوں نے پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کردیا ۔پولیس نے بتایاکہ مرنے والا حلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے اور اس کی موت نشہ زیادہ مقدار میں کرلینے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔