جشن آزادی کے موقع پر کسی کو ون ویلنگ،خطرناک انداز میں موٹر سائیکل چلانے اور ہلڑ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی، چیف ٹریفک آفیسر لاہور

 
0
857

لاہور اگست 13(ٹی این ایس)جشن آزادی کے موقع پر کسی کو ون ویلنگ،خطرناک انداز میں موٹر سائیکل چلانے اور ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔موٹر سائیکل کے سائیلینسر،بفل اورپریشر ہارن کا استعمال کرنیوالوں سے بھی سختی سے نمٹا جائےگا۔ ایسی تما م سڑکوں پرجہاں ریسنگ اور ون ویلنگ زیادہ ہو تی ہے وہاں پر پٹرولنگ افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے عناصر کےخلاف موثر کاروائی کریں، سرکل افسران کوہدایت کی گئی ہے  کہ وہ سڑکوں پر گشت جاری رکھیں اور اپنی نگرانی میں ون ویلرز کےخلاف کریک ڈاﺅن کریں۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمدنے  اٹلس ہنڈا کے تعاون سے فوارہ چوک مین بلیوارڈ گلبرگ سے سنٹر پوائنٹ تک موٹر سائیکل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے والدین پر زور دیٹے ہوئے کہا کہ  ان کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہےاور وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں-نوجوان نسل ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جسے حادثات کی نظر نہیں ہونے دیا جائےگا، ون ویلنگ ایک خونی کھیل ہے جس کے اثرات تمام گھر والوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔نوجوانوں کوون وےلنگ جیسے خونی کھیل کے نقصانات اورمحفوظ سفر کا شعور بیدار کرنے کےلئے ہر سطح پر ایجوکیٹ کیا جارہا ہے۔