لاہور،:سندر کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ 24سالہ نوجوان کو زیر چوب قتل کر دیا گیا

 
0
357

لاہور، اگست 12(ٹی این ایس):سندر کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر4افراد نے ڈنڈے سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 24سالہ نوجوان کو ابدی نیند سلادیا ،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی۔تفصیلات کے مطابق سندر موہلنوال کے علاقے کا رہائشی 24سالہ امتیاز قریبی الیکٹرونکس کا سامان بنانے والی فیکٹری میں محنت مزدوری کرتا تھا اس نے اپنے ساتھ کام کرنے والے دلبر نامی ملازم کو ادھار پیسے دے رکھے تھے جن کی واپسی کا تقاضہ کیا تو ان کے درمیان پہلے تو تلخ کلامی ہوئی جس کی رنجش ملزم نے اپنے دل میں رکھتے ہوئے چھٹی ٹائم اپنے 3نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈے سوٹوں سے مقتول پر تشدد کر نے لگے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیاوہاںموجود افراد نے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ چندروز زندگی اورموت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج چل بسا۔پولیس نے مقتول کے باپ کی مدعیت میں پہلے اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا تھا لیکن اس کے مرنے کے بعد اس مقدمہ میں قتل کی دفعات درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔