کندھکوٹ:  اغوا کئے گئے نوجوان کے بارے میں  10 دن گذرنے کے باوجود پولیس کوئی سراغ نہیں لگا سکی، ورثاء کا پریس کلب کے باہر احتجاج

 
0
376

تنگوانی، اگست 12 (ٹی این ایس):  کندھکوٹ  میں مبینہ طور پر  اغوا کئے گئے نوجوان توفیق نوناری کے بارے میں  10 دن گذرنے کے باوجود پولیس کوئی سراغ نہیں لگا سکی ہے۔

نوجوان کے  ورثاء نے پریس کلب کے سامنے ہاتھوں میں پلی کارڈ اور بینرز اٹھا کر اشرف نوناری اور اختیار نوناری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے نوجوان کو جلد از جلد بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا۔