کندھکوٹ: مرکزی جماعت اہلسنت کی کال پر مدرسہ صدیقیہ سے لیکر ٹول پلازہ تک جشن آزادی ریلی کا انعقاد

 
0
365

تنگوانی، اگست 12 (ٹی این ایس):  کندھکوٹ جشن آزادی کے حوالے سے مرکزی جماعت اھلسنت کی کال پر مدرسہ صدیقیہ سے لیکر ٹول پلازہ تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں مختلف سیاسی سماجی رھنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر جماعت  اھلسنت کے رھنما حافظ لیاقت، مولوی محمد ھاشم، سکندری، مولوی اقبال سعیدی، وزیر احمد قادری، پاک سرزمین پارٹی کے رھنما بشیر احمد میرانی، سید مکھن، فنکشنل لیگ کے رھنما سید اظھر علی شاھہ اور عطاء ﷲ لاشاری سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کی خوشی کا بڑے میں بڑا دن ہے پاکستان آزاد ملک ہے اپنے ملک سے ہم کو اپنے زندگی سے بہی مزید محبت ہے جو ہمیشہ رہیگی۔