سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندی کا دعویٰ ہمارے ہاتھوں سے ابھی گیا نہیں ہے اور نہ ہی جائے گا ٗخالد مقبول صدیقی

 
0
576

اسلا م آباد اگست13 (ٹی این ایس) ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندی کا دعویٰ ہمارے ہاتھوں سے ابھی گیا نہیں ہے اور نہ ہی جائے گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس طرح کے انتخابات ہوئے ہیں ان سے بہت سے سوالات اٹھے ہیں، جن کے جوابات جلد آنے والے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی اصلی نمائندگی ہماری جماعت کرتی ہے کیونکہ اس میں متوسط طبقے کے ایسے لوگ موجود ہیں جو ایوانوں میں پہنچتے ہیں اور ہم ایسی جمہوریت کا خواب دیکھ رہے ہیں یہاں عوام بیٹھے ہوں خاندان نہیں۔