عمران خان نے پارلیمنٹ کے ملازم سے واسکٹ لیکر تصویر بنوائی

 
0
920

اسلام آباد اگست13 (ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و متوقع وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں رجسٹریشن کے لیے پارلیمنٹ کے ملازم سے واسکٹ لیکر تصویر بنوائی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان سفید شلوار قمیض زیب تن کیے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے پہلے اپنی رجسٹریشن کرائی۔ قومی اسمبلی میں رجسٹریشن کے لیے تصویر بنانے کی باری آئی تو عمران خان کو مشورہ دیا گیا کہ کالی ویسٹ کوٹ میں اچھی تصویر آئے گی جس پر عمران خان نے کمیٹی روم میں لٹکی ویسٹ کوٹ پہننے کی بجائے پارلیمنٹ کے ملازم سے واسکٹ لے کر تصویر بنوائی۔